امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے؛ پاکستان کا کشیدگی پر اظہارِ تشویش

Pakistan Concerned Over US-Iran Clashes
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کو نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صومالی قزاقوں نے کارگو شپ پر پاکستانیوں کو یرغمال بنالیا، پاکستانیوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے صومالی قیادت سے رابطے میں ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا، صومالی وزیر خارجہ نے مغویوں کی بحفاظت رہائی کی یقین دہانی کروائی۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان فریقین پر ضبط و تحمل کیلئے زور دیتا ہے، پاکستان مسائل کے پر امن حل کا خواہاں ہے، پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









