جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

آئی ایم ایف سولر پینلز پر ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے پر رضامند

11 جون, 2026 12:33

حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان سولر پینلز پر ٹیکس سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق مجوزہ اضافے کو واپس لینے پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے، جس کے بعد سولر مصنوعات پر نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں اور مذاکرات کے نتیجے میں آئی ایم ایف نے سولر پینلز اور اسٹیشنری اشیاء پر اضافی ٹیکس عائد نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ فیصلہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاری کے دوران سامنے آیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت عوامی مفاد کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔ حکومت کا مؤقف تھا کہ سولر انرجی پہلے ہی مہنگی بجلی کے متبادل کے طور پر استعمال ہو رہی ہے، اس پر اضافی ٹیکس عوام پر بوجھ بڑھا سکتا ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق ٹیکس پالیسیوں پر بات چیت جاری ہے۔ ان مذاکرات میں ممکنہ رعایتوں اور ریونیو اہداف پر غور کیا جا رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔