جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری؛ تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کی منظوری

11 جون, 2026 14:09

بلوچستان حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے لیے ایک بڑا مالی ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور اینٹی ٹیررازم فورس (اے ٹی ایف) کے ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

سیکرٹری خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ تمام رینکس کے حاضر سروس اہلکاروں پر لاگو ہوگا۔ اس فیصلے کے تحت سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف کے اہلکار یکم جولائی 2026 سے بڑھا ہوا پے اسکیل حاصل کریں گے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اضافہ صرف موجودہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے لیے ہوگا۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن، گریجویٹی اور دیگر مراعات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ وہ موجودہ بنیادی تنخواہ کے مطابق ہی جاری رہیں گی۔

حکومتی احکامات کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ جولائی 2026 کی تنخواہوں میں یہ اضافہ شامل کیا جائے۔ تمام متعلقہ محکموں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔