ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ایران نے امریکی دباؤ میں معاہدہ کرنے کا دعویٰ مسترد کر دیا

13 جون, 2026 10:00

ایرانی قیادت نے امریکی دباؤ کے تحت معاہدہ کرنے کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی کامیاب ثالثی کا نتیجہ ہے۔

ایرانی حکام نے امریکا کے اس پروپیگنڈے اور دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں امریکی فوجی دباؤ کی وجہ سے معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایرانی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دراصل دو ہفتے پہلے ہی پاکستان کی سفارتی ثالثی کے ذریعے تیار کر کے میز پر رکھ دیا گیا تھا اور ایران نے اس پر رضامندی بھی ظاہر کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانیوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا لیکن معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی انتظامیہ نے اس میں کچھ آخری منٹ کی تبدیلیاں اور مطالبات شامل کر دیئے، جس کی وجہ سے ایران کو ان کا جائزہ لینے میں وقت لگا اور معاہدے میں تھوڑی تاخیر ہوئی۔

ایرانی قیادت کا ماننا ہے کہ اس معاہدے کے بعد ایران ایک انتہائی مضبوط پوزیشن میں ابھرے گا کیونکہ اس ڈیل کے نتیجے میں ایران پر عائد تمام معاشی پابندیاں ختم ہو جائیں گی، بیرون ملک منجمد اثاثے بحال ہوں گے اور آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول بھی برقرار رہے گا۔

سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس پورے مذاکراتی عمل میں ایران کی میزائل صلاحیتوں پر کوئی بحث ہی نہیں کی گئی، جسے ایران اپنی بہت بڑی تزویراتی فتح قرار دے رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔