ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر کتنا ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا؟

13 جون, 2026 10:08

وفاقی بجٹ 2026-27 میں سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنے والے افراد کے لیے نئی ٹیکس پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے۔

حکومت نے یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق یہ ٹیکس ان افراد پر لاگو ہوگا جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کمائی کرتے ہیں۔ نئے نظام کے تحت متعلقہ بینک صارف کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہونے کے وقت مقررہ شرح کے مطابق ٹیکس کٹوتی کرے گا۔

بجٹ میں صرف سوشل میڈیا آمدن ہی نہیں بلکہ درآمدی ڈیوٹیوں کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ حکومت نے کسٹمز ٹیرف میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کیا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور صنعتی شعبے کو ریلیف مل سکے۔

فنانس بل کے مطابق متعدد ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح کم کر دی گئی ہے۔ 20 فیصد ڈیوٹی والے کئی شعبوں میں شرح کو کم کرکے 15 فیصد اور 10 فیصد تک لایا گیا ہے۔ اسی طرح سینکڑوں ٹیرف لائنز پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔

حکومت نے 569 اشیا پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی مکمل ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اس اقدام سے مختلف صنعتوں کے لیے خام مال اور مشینری کی درآمد نسبتاً سستی ہونے کی توقع ہے۔ بعض شعبوں میں ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح بھی کم کی گئی ہے تاکہ کاروباری لاگت میں کمی آسکے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔