پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

امریکہ اپنے وعدے پورے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، ایرانی اسپیکر کی بیروت حملے کی مذمت

15 جون, 2026 10:11

باقر قالیباف نے بیروت پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یا تو اپنے وعدے پورے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا یا پھر وہ اس کی صلاحیت سے محروم ہے۔

ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں بیروت کے علاقے ضاحیہ پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیروت میں ایک عمارت پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے، جس سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ امریکہ یا تو اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی نیت نہیں رکھتا یا پھر وہ ایسا کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی بیروت پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو کھلی چھوٹ یا گرین سگنل دے کر ایران سے مطالبات یا مراعات حاصل نہیں کی جا سکتیں۔

انہوں نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اچھے اور برے پولیس والے کا پرانا کھیل اب ختم ہو چکا ہے، اگر آپ میں اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا ارادہ اور طاقت نہیں ہے، تو پھر اس راستے پر مزید آگے بڑھنے کی بات کرنا بالکل ممکن نہیں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔