پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی بیروت پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

15 جون, 2026 10:07

اقوام متحدہ نے سیز فائر کے باوجود بیروت پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی نازک موڑ قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے لبنانی دارالحکومت بیروت پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کو بیروت کے جرائم کا عبرتناک جواب ملے گا، ایرانی حکام

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک ایسے انتہائی اہم اور نازک وقت پر کیا گیا ہے، جب ایک طرف امریکہ اور ایران کے درمیان بڑے معاہدے کی توقع کی جا رہی ہے، جو اس جاری تنازع کے پرامن حل کے لیے راہ ہموار کر سکتا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا کہ یہ جنگ اور تنازع نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کی معیشت پر انتہائی تباہ کن اثرات مرتب کر رہا ہے۔

انہوں نے اس نازک ترین موقع پر تمام متعلقہ فریقین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ امن کی کوششوں کو نقصان نہ پہنچے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔