صیہونی حکومت کو بیروت کے جرائم کا عبرتناک جواب ملے گا، ایرانی حکام

ایرانی عسکری حکام اور پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے بیروت پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو ان جرائم کا بہت جلد انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔
ایران کی مسلح افواج کے مرکزی جوائنٹ کمانڈ ہیڈ کوارٹر ‘خاتم الانبیاء’ کے اہم عہدیدار سردار اسدی نے ایرانی نیوز ایجنسی میزان سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کو سخت وارننگ دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے اور معصوم شہریوں کا قتل عام ایک سنگین جرم ہے اور بغیر کسی شک کے اسرائیل کے ان جرائم کو بغیر جواب کے ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، 3 لبنانی شہید، حزب اللہ کے یکے بعد دیگرے 17 جوابی حملے
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے بھی بیروت میں ہونے والی ہلاکتوں پر اسرائیل کو شدید ترین ردعمل کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیروت کے علاقے ضاحیہ میں صیہونی حکومت کا تازہ ترین جرم اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکہ اب اخلاقی اور عملی طور پر انتہائی کمزور ہو چکا ہے اور اس میں اتنی ساکھ یا طاقت بھی نہیں بچی کہ وہ اس ناجائز صیہونی حکومت کو کنٹرول کر سکے۔
ابراہیم عزیزی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اسرائیل نے جو کچھ بیروت میں کیا ہے، اس کا ایک بہت ہی مضبوط اور عبرتناک جواب بہت جلد آنے والا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










