منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا بی 52 بمبار طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک

16 جون, 2026 08:55

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد امریکی فضائیہ کا بی 52 بمبار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے تمام 8 ارکان ہلاک ہو گئے۔

امریکی فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب طیارہ رڈار کو جدید بنانے کے پروگرام کے تحت معمول کی آزمائشی پرواز پر تھا۔

کرنل جیمز ہیز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ حادثہ انتہائی خوفناک تھا اور اس میں کسی کا بچنا ممکن نہیں تھا، طیارے میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں فوجی اہلکار، سرکاری شہری ملازمین اور کنٹریکٹرز شامل ہیں۔ طیارہ گرنے کے بعد جائے حادثہ سے سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے اور رن وے کے قریب بڑا حصہ جل کر سیاہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی معاہدے پر اسرائیل میں طوفان، نیتن یاہو پر شدید تنقید

بیس کو عارضی طور پر بند کرنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ بی 52 طیارہ امریکی فضائیہ کے پرانے طیاروں میں سے ایک ہے جو 1955 سے سروس میں ہے اور یہ روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس وقت امریکی فضائیہ کے پاس ایسے 76 طیارے آپریشنل ہیں، جو حال ہی میں ایران کے خلاف کارروائیوں میں بھی استعمال ہوئے ہیں۔

یہ گزشتہ 20 سالوں میں بی 52 طیارے کا سب سے مہلک ترین حادثہ ہے۔ چونکہ یہ طیارے اب بننا بند ہو چکے ہیں، اس لیے ان کا متبادل تیار نہیں کیا جا سکتا اور پرانے ریٹائرڈ طیاروں کے پرزے ہی استعمال کیے جائیں گے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔