منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

امریکی انتظامیہ کا ایران کیلئے 300 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈز پر غور

16 جون, 2026 10:26

فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ ایران کے لیے 300 ارب ڈالر کے بڑے سرمایہ کاری فنڈز کی اجازت دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، 300 ارب ڈالر کا یہ بڑا مالیاتی اقدام ایران کی جانب سے معاہدے کی مکمل پاسداری کرنے، آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور جاری جوہری مذاکرات کی کامیابی سے مشروط کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم کی تاریخی مزاحمت نے ملک کو فتح کے قریب پہنچا دیا، باقر قالیباف

امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی اور جنگ سے متاثرہ ملک کی دوبارہ تعمیر نو کے لیے ایک بہت بڑے سرمایہ کاری فنڈ کی تشکیل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

رپورٹ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ یہ فنڈ کسی بھی ملک کی حکومتوں کے بجائے مکمل طور پر نجی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے ذریعے تشکیل دیا جائے گا، تاکہ ایران میں معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کیا جا سکے اور معاہدے کو پائیدار بنایا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔