منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

ایرانی قوم کی تاریخی مزاحمت نے ملک کو فتح کے قریب پہنچا دیا، باقر قالیباف

16 جون, 2026 10:19

باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی تاریخی مزاحمت نے ملک کو فتح کے بالکل قریب پہنچا دیا ہے، دشمن اپنے مذموم مقاصد میں پوری طرح ناکام ہو چکا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ دشمن ہر ممکن طریقے سے ایران کو تباہ کرنے اور ہمیں ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کے درپے تھے، لیکن ان کی تمام تر کوششیں رائیگاں گئیں اور دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کی ایران جنگ پر سخت تنقید، کانگریس کو بریفنگ دینے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے اصولی مؤقف پر پوری مضبوطی کے ساتھ ثابت قدم ہیں اور قوم کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی۔

باقر قالیباف نے یقین ظاہر کیا کہ اس طویل معرکے کے آخر میں حتمی اور مکمل فتح صرف اور صرف ایران ہی کی ہوگی کیونکہ قوم نے دباؤ کے سامنے جھکنے سے صاف انکار کر کے تاریخ رقم کی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔