منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ اہم اعلان ہوگیا

16 جون, 2026 10:29

قومی بچت کے زیر انتظام 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی 106ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 اس قرعہ اندازی میں ایک خوش نصیب شہری نے پہلا انعام حاصل کیا ہے جبکہ متعدد افراد دوسرے اور تیسرے انعام کے حقدار قرار پائے ہیں۔ پہلے انعام کی مالیت 7 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جو بانڈ نمبر 581381 کے نام نکلا ہے۔

دوسرے انعام میں پانچ افراد کامیاب قرار پائے ہیں۔ ہر ایک کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ دوسرے انعام کے لیے جن نمبروں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں 070148، 194865، 222052، 412303 اور 710633 شامل ہیں۔

تیسرے انعام کے تحت ہزاروں افراد کو 1250 روپے فی کس دیے جائیں گے۔ تیسرے انعام کے مکمل نتائج بعد میں قومی بچت کی ویب سائٹ اور دفاتر میں جاری کیے جائیں گے تاکہ عوام آسانی سے اپنے نمبرز چیک کر سکیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔