منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی گھر کے 4 افراد قتل

16 جون, 2026 13:33

ضلع لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک ہی گھر کے 4 افراد بشمول باپ، بیٹے اور 2 بھتیجوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ ضلع لکی مروت میں میانوالی روڈ پر واقع تھانہ صدر کی حدود جبار خیل میں پیش آیا۔

یہ چاروں افراد ایک جگہ پر اکٹھے موجود تھے کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے انہیں شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فتنہ انگیزی کا شکار ہونے والے ان مقتولین میں جمعہ خان ولد محمد علی، ان کا بیٹا عدنان ولد جمعہ خان، اور ان کے دو بھتیجے وسیم ولد ہاشم خان اور نعمت اللہ ولد محمد نواز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت دھماکے میں شہداء کی تعداد 11 ہو گئی

پولیس ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ان چاروں معصوم شہریوں کا نہ تو کسی امن کمیٹی سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہی وہ کسی سرکاری ادارے کے ملازم تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کر دیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے مزید تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔