امریکی حملے میں 3 بھارتیوں کی ہلاکت، مودی کی خارجہ پالیسی پر بھارت کے اندر سے تنقید

امریکی حملے میں 3 بھارتی ملاحوں کی ہلاکت اور امریکہ کی جانب سے معذرت کرنے سے انکار کے بعد بھارت کے اندر مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید شروع ہو گئی۔
عالمی جریدے دی گارڈین کے مطابق امریکی حملے میں ملاحوں کی ہلاکت پر بھارت میں شدید غصہ پایا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود مودی حکومت جی 7 سمٹ میں شرکت کر رہی ہے۔
بھارتی مطالبے کے باوجود امریکہ نے بھارتی ملاحوں کی ہلاکت پر معذرت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ امریکہ کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائی ایران پر پابندیوں کی خلاف ورزی اور تیل کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی معیشت پر شدید دباؤ، روپیہ کمزور اور سرمایہ ملک سے باہر منتقل ہونے لگا، عالمی میڈیا
اس واقعے پر بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر جنرل جی ڈی بخشی نے امریکی صدر اور مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ہمارے 3 جہازوں پر حملہ کیا اور 3 ملاحوں کو ہلاک کیا، اس لیے اب ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام کی جانیں اتنی سستی نہیں ہیں کہ امریکہ انہیں نشانہ بناتا رہے اور مودی جی 7 سمٹ کی تیاری میں مصروف رہیں۔
مودی حکومت اس سے قبل امریکی دباؤ کے سامنے جھکتے ہوئے ایرانی بندرگاہ چاہ بہار سے بھی پیچھے ہٹ گئی تھی، اور بھارت کو اپنے سامنے جھکانے کے بعد بھی امریکہ کا بھارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا مودی کی ناقص خارجہ پالیسی کا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












