منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

یورپی یونین کے نمائندے نے افغان دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کر دی

16 جون, 2026 11:05

یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی کھل کر حمایت کر دی ہے۔

یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان گیلس برٹرینڈ نے آمو ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ فتنہ الخوارج کے علاوہ متعدد عالمی دہشت گرد گروہ افغان سرزمین پر موجود ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایسے حالات میں جب اسے دہشت گردی کی شدید کارروائیوں کا سامنا ہو، ہرگز خاموش نہیں رہ سکتا اور اسے اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں ایک پرندہ بھی عورت سے زیادہ محفوظ نظر آتا ہے، دی گارڈین

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین داعشِ خراسان کو افغانستان سے جنم لینے والا سب سے بڑا عالمی دہشت گرد خطرہ سمجھتی ہے۔

افغانستان میں ان دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر روس، چین، امریکہ اور یورپی یونین پہلے ہی اپنے شدید خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی پر عالمی برادری کی یہ تشویش اور پاکستان کے حقِ دفاع کی عالمی حمایت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو عالمی سطح پر تسلیم اور درست مانا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔