منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

معروف ترک اداکارہ ایجے ارتیم 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

16 جون, 2026 13:30

ترکیے کی معروف ٹیلی وژن اداکارہ ایجے ارتیم 35 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔

اداکارہ کے وکیل اوغور گوککویون کے مطابق ایجے ارتیم کو ان کے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جہاں وہ اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھیں۔ فوری طبی امداد فراہم کرنے کے باوجود انہیں بچایا نہیں جا سکا۔

وکیل نے بتایا کہ ابتدائی طبی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی موت کی ممکنہ وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ واضح ہو سکے گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خودکشی سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

ایجے ارتیم 14 جون 1991 کو ترکیے کے شہر سیواس میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 2014 میں یاشار یونیورسٹی کے اوپیرا اور ووکل پرفارمنس شعبے سے گریجویشن کیا، جس کے بعد استنبول کے سعدی علیشک کلچرل سینٹر سے باقاعدہ اداکاری کی تربیت حاصل کی۔

اداکارہ نے ترک ٹیلی وژن ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا اور ان کے اچانک انتقال پر شوبز حلقوں اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔