نواز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر ن لیگ کا اجلاس طلب کر لیا

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال، دھرنوں اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر غور کے لیے کل لاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن کا اہم ترین اجلاس کل لاہور میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت میاں نواز شریف کریں گے۔
اس بیٹھک میں شرکت کے لیے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کو خصوصی طور پر بلایا گیا ہے، جن میں صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، طارق فاروق اور مشتاق منہاس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے باعث مزدور اور متوسط طبقہ پریشان
اس کے علاوہ وفاق وزراء اور ن لیگ کی مرکزی قیادت کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران قائدین کو آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی و انتظامی صورتحال اور جاری دھرنوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات، سیاسی لائحہ عمل اور انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور پارٹی ٹکٹوں کے اجرا کا بھی قوی امکان ہے۔
مزید برآں، آزاد کشمیر کی مقامی قیادت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے متعلق اپنے شدید تحفظات سے بھی میاں نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا اور اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











