ایران امریکہ تاریخی معاہدے کی تقریب، وزیراعظم جمعرات کو جنیوا روانہ ہوں گے

ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی امن معاہدہ کی عالمی تقریب جنیوا میں منعقد ہوگی اور پاکستان اس تاریخی تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے گا۔
ایران اور امریکہ کے درمیان طویل کشیدگی کے بعد تاریخی امن معاہدے کی اہم ترین معاہدے پر دستخط کی تقریب جنیوا میں منعقد کی جائے گی، جس کی میزبانی کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنیوا میں امریکہ ایران معاہدے کی تقریب کا میزبان پاکستان ہوگا، وزیر اعظم
اس عالمی تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کے روز جنیوا کے لیے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی جنیوا جائے گا۔
وفد میں نائب وزیراعظم، اہم وفاقی وزراء اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شامل ہوں گے۔ اس تاریخی امن معاہدے اور پاکستان کی میزبانی کو عالمی سطح پر خطے کے امن اور عالمی سفارت کاری میں ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











