بلومبرگ نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے اہم نکات جاری کر دیئے

امریکی جریدے بلومبرگ نے امریکا ایران امن معاہدے کے چونکا دینے والے نکات جاری کیے ہیں، جس کے تحت جنگ مستقل ختم ہوگی اور ایران کو 300 ارب ڈالر کا معاشی پیکیج ملے گا۔
امریکی جریدے بلومبرگ نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کی انتہائی اہم ترین تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
اس معاہدے کی سب سے بڑی شرط یہ ہے کہ دستخط ہوتے ہی دونوں ممالک اور ان کے تمام اتحادی تمام محاذوں بشمول لبنان میں عسکری کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کریں گے۔
دونوں فریقین ایک دوسرے کے خلاف طاقت کا استعمال یا دھمکیاں نہیں دیں گے اور ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو سخت ترین جواب دیں گے، ایران
معاشی میدان میں امریکا نے ایران کے منجمد اثاثے اور فنڈز فوری بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے اور تیل و پیٹروکیمیکل کی فروخت پر بینکنگ پابندیاں ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید برآں، امریکا خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر ایران کی معاشی بحالی کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالر کے فنڈز کا انتظام کرے گا۔
اس کے بدلے میں ایران 30 دن کے اندر آبنائے ہرمز سے عالمی جہاز رانی کو مکمل بحال کرے گا اور امریکا اپنی جنگی افواج کو 30 دن میں ایران کے قریبی علاقوں سے واپس بلا لے گا۔
جوہری معاملے پر ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا، جبکہ یورینیم اور باقی جوہری مسائل کو اگلے 60 دن کے مذاکرات میں حل کر کے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے منظور کرایا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











