پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ پیش کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جس میں تعلیم، صحت اور کسانوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب کا ترقیاتی بجٹ صرف کتابوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ گراؤنڈ پر عملی طور پر لگا ہوا نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے تمام جاری منصوبوں کو اسی تیز رفتاری سے آگے بڑھائے گی۔
حکومت کے بڑے منصوبے جن میں ‘اپنی چھت اپنا گھر’، ‘ستھرا پنجاب’ اور ‘آسان کاروبار’ شامل ہیں، مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں کسان کارڈ کے ذریعے کاشت کاروں نے 2 ارب سے زائد کا زرعی قرض استعمال کرلیا
اس کے علاوہ الیکٹرک بسوں کا جال پنجاب کی 147 تحصیلوں تک پھیلایا جائے گا تاکہ عوام کو سستی اور جدید سفری سہولیات مل سکیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی ایک علاقے تک محدود نہیں بلکہ اٹک سے لے کر وہاڑی اور رحیم یار خان تک صوبے کے تمام اضلاع میں ترقی کے یکساں اور برابر مواقع مہیا کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے صرف 2 سالوں کے مختصر عرصے میں گزشتہ کئی سالوں کی محرومیوں کا ازالہ کر دیا ہے اور ان کے اسی منفرد طرزِ حکومت کی وجہ سے عوام میں ان کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور شعبدہ بازی کی سیاست کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کی خدمت کی سیاست جیت گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










