سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری؛ الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری

100% Allowance Hike Approved
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے یوٹیلیٹی الاؤنس کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
گریڈ ایک سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے، گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے، گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا۔
گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے، گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے، گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار روپے مقرر کردیا گیا۔
گریڈ 19 کے افسران کا الاؤنس 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار روپے، گریڈ 20 کے افسران کا الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے اور گریڈ 21 اور اوپر کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیا۔
یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، جبکہ اضافی اخراجات مالیاتی سال کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









