پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی سے متعلق وزیرپیٹرولیم نے خوشخبری سنادی

Historic fuel price cut announced
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان موجود ہے اور جلد عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آسکتی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ حالیہ عرصے میں عالمی صورتحال، خاص طور پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جس کا اثر پاکستان پر بھی پڑا۔ قیمتوں میں اضافے سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ پر بوجھ بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جائے۔ جہاں تک ممکن ہو عوام کو ریلیف دیا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔
علی پرویز ملک کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ ایران سے تیل کی دستیابی کے امکانات کے باعث قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ممکن ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان جمعہ کی رات کیا جائے گا۔ اس اعلان کا انتظار ملک بھر میں کیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے براہ راست مہنگائی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات متاثر ہوتے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









