راولاکوٹ دھرنے سے عوام کی لا تعلقی، کالعدم ایکشن کمیٹی کا انتشاری بیانیہ ناکام

راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا دھرنا عوام کی عدم دلچسپی کے باعث ناکام ہو گیا، خالی کرسیوں نے شرپسند ٹولے سے عوامی لاتعلقی واضح کر دی۔
آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں واقع دریک عیدگاہ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دیا جانے والا دھرنا بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : میرپور میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما کے گھر پر چھاپہ، اسلحہ اور چرس برآمد
دھرنے کے پنڈال میں پڑی خالی کرسیاں اور ویران میدان اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے گمراہ کن اور انتشاری بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
نام نہاد دھرنے کے دوران تقریباً سارا میدان خالی پڑا رہا اور وہاں صرف چند کرائے کے شرپسند ہی موجود تھے۔
دھرنے کے اس ویران منظر نامے نے ثابت کر دیا ہے کہ اس شرپسند ٹولے کے پاس نہ تو عوام کی حمایت ہے اور نہ ہی کوئی ایسا بیانیہ ہے جسے عوام قبول کر سکیں، جس کی وجہ سے عوام نے اس انتشاری گروہ سے خود کو بلکل الگ کر لیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










