پیٹرول کی قیمت 225 روپے لیٹر؟ بڑی خبر سامنے آگئی

Petrol Price at 225 Rupees
جماعت اسلامی نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے اور اس حوالے سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان بھی کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی 19 جون بروز جمعہ پورے ملک میں احتجاج کرے گی۔ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر مہنگائی کے خلاف بڑے مظاہرے منعقد کیے جائیں گے تاکہ حکومت کی توجہ عوامی مسائل کی طرف دلائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اب صرف 10 یا 15 روپے کی کمی سے عوام کو ریلیف نہیں ملے گا بلکہ پیٹرول کی قیمت کو 225 روپے فی لیٹر تک لانا ہوگا۔ آئندہ تین سال کے لیے پیٹرول کی قیمتوں کو منجمد کیا جائے تاکہ عوام کو استحکام مل سکے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد صورتحال تبدیل ہوئی ہے۔ اس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی کے مطابق حکومت پیٹرول پر بھاری ٹیکس اور لیوی وصول کر رہی ہے، جو مجموعی طور پر 150 روپے فی لیٹر تک پہنچ جاتی ہے۔ ان ٹیکسز میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










