وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بڑی پیش رفت کی ہے۔
عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے کیس میں عدم حاضری پر سخت ایکشن لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں پر پابندی کیس: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ہوم سیکریٹری کو نوٹسز جاری
اسلام آباد کے سینیئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج اس اہم مقدمے کی سماعت کی اور پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو ہر صورت گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت یہ پرانا مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس کی سماعت اب عدالت نے ملزم کی عدم حاضری اور وارنٹ جاری کرتے ہوئے 29 جون تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









