فلپائنی کسٹمز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے اسمگل شدہ بھاری منشیات ضبط

فلپائنی کسٹمز اور ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی نے مانیلا پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے اسمگل کی جانے والی 51 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی بھاری منشیات برآمد کر لی۔
افغانستان سے منشیات کی عالمی اسمگلنگ کے خلاف فلپائنی حکام نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ فلپائن بیورو آف کسٹمز اور ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مانیلا انٹرنیشنل کنٹینر پورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے 2 مشتبہ کنٹینرز کی تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران تجارتی سامان میں چھپائی گئی 43 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین (آئس) برآمد کی گئی۔ فلپائنی حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اس برآمد شدہ منشیات کی کل مالیت تقریباً 51 لاکھ امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے 10 صوبوں میں طالبان کے خلاف مزاحمتی حملوں میں شدت، اب تک 27 اہلکار ہلاک
حکام کے مطابق منشیات کو نہایت چالاکی سے ٹالکم اسٹون سے مشابہت رکھنے والے پیکجز میں چھپایا گیا تھا تاکہ اسے عام تجارتی سامان ظاہر کیا جا سکے۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افغانستان منشیات کی اسمگلنگ اور نارکو ٹریڈ کا مرکزی گڑھ بن چکا ہے، جو کہ پورے خطے کی سیکیورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
ماہرین کے مطابق افغان طالبان کی انتظامیہ نے ملک کو نارکو اکانومی پر منحصر ریاست میں تبدیل کر دیا ہے۔ جب تک افغانستان میں ایک شفاف اور ذمہ دار نظام قائم نہیں ہوتا، خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا بلکل ممکن نہیں ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












