لبنان اور اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کی توقع ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور وہ تمام محاذوں پر جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے لبنان، اسرائیل اور حزب اللہ سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی امید ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مستقبل کے مذاکرات کا مطلب دشمن کے سامنے جھکنا نہیں، ایرانی سپریم لیڈر
صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے عزم پر مضبوطی سے قائم رہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خطے کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جسے سرمایہ کار بہت پسند کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












