امریکہ خطے میں امن کیلئے پرعزم ہے، فریقین مذاکرات کو آگے بڑھنے دیں، صدر ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ خطے میں مستقل امن کے لئے تمام فریقین جاری مذاکرات کو کامیابی سے آگے بڑھنے دیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور موجودہ مثبت صورتحال کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے معاشی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسٹاک مارکیٹس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے گر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کو 300 ارب ڈالر بھیجنے میں ٹرمپ کی کوئی مدد نہیں کریں گے، امریکی سینیٹر
ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی دفاعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیرِ جنگ نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور انہیں اپنی فوج پر پورا فخر ہے۔
امریکی صدر نے مشرقِ وسطیٰ کے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اس وقت جاری مذاکرات کو کامیابی سے آگے بڑھنے دیں تاکہ خطے میں مستقل امن قائم ہو سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












