جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

ایران اور امریکہ معاہدے میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر بھارت اور اسرائیل بے چین

19 جون, 2026 10:58

ایران اور امریکہ کے امن معاہدے میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر بھارت اور اسرائیل کی بے چینی کھل کر سامنے آ گئی ہے اور انہوں نے اس عمل کو ناکام بنانے کے لیے گٹھ جوڑ کر لیا۔

بھارت اور اسرائیل ابتدا سے ہی پاکستان کی ان کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم رہے ہیں، جن کا مقصد دنیا کو جنگ کے شعلوں سے بچانا تھا۔

بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر نے ایک بھارتی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور کہا کہ پاکستان ہمارا دوست نہیں ہے اور ہم اسے کسی مثبت مذاکراتی فریق کے طور پر نہیں دیکھتے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ امن معاہدے میں پاکستان کی کامیاب ثالثی پر کانگریس مودی سرکار پر برس پڑی

اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک آگے بڑھیں نہ کہ پاکستان جیسا کوئی ملک، اور وہ پاکستان کو ان ممالک میں شمار نہیں کرتے، جنہیں اس عمل کا حصہ بنایا جائے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ بھی لبنان کے حوالے سے اسرائیلی اقدامات کو جنگ بندی کے لیے خطرناک قرار دے چکے ہیں۔

عالمی امور کے ماہر عمر کریم کے مطابق پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان پیغام رسانی میں مرکزی کردار ادا کیا اور انہیں مذاکرات کی میز پر لے کر آیا۔

پاکستان کی سول و عسکری قیادت نے شاندار سفارت کاری سے دنیا کو تباہ کن جنگ سے بچایا ہے، جو بھارت اور اسرائیل کو ہضم نہیں ہو رہا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔