ریسٹورنٹس میں ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے والے صارفین ہوجائیں ہوشیار!!!

Card payment users beware!
پنجاب میں ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اہم تبدیلی کی تجویز سامنے آئی ہے۔
صوبائی حکومت نے مالی سال 2026 کے فنانس بل میں یہ تجویز دی ہے کہ ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، موبائل والٹس اور کیو آر کوڈ کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا جائے۔
اس وقت ڈیجیٹل ادائیگیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد ہے۔ تاہم نئی تجویز کے تحت اسے 8 فیصد تک بڑھانے کی بات کی گئی ہے۔ اگر یہ فیصلہ منظور ہو جاتا ہے تو ریسٹورنٹس میں کھانا پہلے سے مہنگا ہو جائے گا۔
یہ اضافہ صرف ڈیجیٹل پیمنٹس پر ہوگا۔ جبکہ نقد ادائیگیوں اور دیگر روایتی طریقوں پر 16 فیصد سیلز ٹیکس پہلے کی طرح برقرار رہے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کیش اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے درمیان ٹیکس کا فرق مزید واضح ہو جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد صوبائی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔ ساتھ ہی ریسٹورنٹ سیکٹر میں ہونے والے کاروبار کو باقاعدہ ریکارڈ میں لانا بھی اس پالیسی کا حصہ ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس اب بھی کیش کے مقابلے میں کم رہے گا۔
اگر پنجاب اسمبلی اس تجویز کی منظوری دے دیتی ہے تو صوبے بھر میں ریسٹورنٹس کے بلوں میں اضافہ متوقع ہے۔ اس سے عام شہریوں پر اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو روزمرہ میں ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ اور موبائل والٹس استعمال کرتے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











