پاسپورٹ کا مینوئل سسٹم ختم، یکم جولائی سے مکمل کیش لیس ای نظام نافذ ہوگا

پاسپورٹ اور امیگریشن نظام میں بڑی اصلاحات لانے اور پاسپورٹ کو مکمل طور پر ای سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں پاسپورٹ کو ای پاسپورٹ سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس سے نظام میں موجود جعلسازی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پریمیم سروسز حاصل کرنے والوں کو پاسپورٹ کے اصل اخراجات کے مطابق فیس ادا کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم ہدایات، جعلی دستاویزات پر سخت سزا کا انتباہ
اس کے علاوہ اندرون اور بیرونِ ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کا ابتدائی کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ یکم جولائی سے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کر دیا جائے گا اور پاسپورٹ کی تمام درخواستوں کو پاک آئی ڈی پلیٹ فارم پر منتقل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی کہ بزنس پاسپورٹ پر نئی پالیسی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مشاورت سے جلد حتمی شکل دی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









