جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

تنخواہ دار طبقے کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

19 جون, 2026 11:29

وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس پالیسی سے متعلق اہم وضاحت جاری کی ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ جن افراد کی ماہانہ آمدن 50 ہزار روپے یا اس سے کم ہے، ان پر انکم ٹیکس نہیں لگے گا۔ حکومت کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن رکھنے والے افراد کے لیے صرف ایک فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ یہ شرح پہلے کے مقابلے میں کم ہے اور اسے ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سالانہ آمدن کی مختلف کیٹیگریز میں بھی ٹیکس کی شرح کم کی گئی ہے۔ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدن والے افراد پر ٹیکس 23 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کر دی گئی ہے۔ جبکہ 41 لاکھ سے 56 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والوں کے لیے شرح 35 فیصد سے کم کرکے 29 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

عطا تارڑ کے مطابق 56 لاکھ سے 70 لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں کے لیے بھی ٹیکس کم کیا گیا ہے اور اب یہ شرح 32 فیصد ہوگی جو پہلے زیادہ تھی۔

تنخواہ دار طبقے پر لگایا جانے والا 9 فیصد سرچارج مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے سرکاری اور نجی ملازمین کو اضافی مالی سہولت ملے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔