چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے

Very sad news! Key Pakistani figure passes away
پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اسلم آر خان انتقال کر گئے ہیں۔
پی آئی اے حکام کے مطابق اسلم آر خان گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں چند روز قبل ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زیر علاج رہے۔
مرحوم کا شمار ان شخصیات میں ہوتا تھا جو کئی دہائیوں سے پی آئی اے کے ساتھ وابستہ تھے۔ وہ تقریباً 60 سال تک ادارے کی خدمت کرتے رہے۔ ان کے ساتھی انہیں ایک شفیق اور رہنما شخصیت کے طور پر یاد کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی تنظیم نو اور اسے مالی طور پر مستحکم بنانے میں اسلم آر خان کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے کئی اہم فیصلے کیے جن سے ادارے کی کارکردگی بہتر ہوئی۔ وہ مشکل حالات میں بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔
پی آئی اے کے سی ای او نے اس موقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلم آر خان کا انتقال ادارے کے لیے بڑا نقصان ہے۔ ایسے افراد کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہوتا ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج جمعہ کی نماز کے بعد کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان غازی میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









