جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے اہم امن مذاکرات منسوخ

19 جون, 2026 14:45

سوئٹزرلینڈ کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان پر مسلسل اسرائیلی جارحیت کے باعث امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی ریزورٹ برجن اسٹاک میں امریکہ اور ایران کے درمیان اہم ترین مذاکرات طے تھے، جو اب نہیں ہو سکیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعہ کو ایرانی مذاکرات کاروں سے ملاقات کے لیے سوئٹزرلینڈ کا اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

اس سے قبل باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ ایران کے مذاکراتی وفد نے جنوبی لبنان پر اسرائیل کے جاری حملوں کی وجہ سے اپنا سفر پہلے ہی ملتوی کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ 60 روزہ مذاکرات کی مدت کا آغاز ہو گیا، امریکی نائب صدر

ایرانی وفد تہران سے روانگی اور 60 روز پر محیط مذاکرات کے پہلے مرحلے کے آغاز کی تیاریاں کر رہا تھا، لیکن اسرائیل کی مسلسل کارروائیوں کے بعد یہ دورہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایران نے واشنگٹن اور ثالثوں کو پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ لبنان کا معاملہ ان مذاکرات کا مرکزی حصہ ہے اور اس کے بغیر بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔

ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا لبنانی حدود میں 10 کلومیٹر اندر تک جانا مفاہمتی یادداشت اور فریم ورک معاہدے کی پہلی شق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔