ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم انسان، ایران سے ڈیل میں پاکستان نے بہت مدد کی، ٹرمپ

20 جون, 2026 10:07

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم دونوں قابلِ احترام اور مضبوط رہنما ہیں۔

ایک امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک “عظیم آدمی” ہیں جبکہ پاکستان کے وزیراعظم بھی انتہائی قابلِ احترام شخصیت ہیں۔ ان کے مطابق پاکستانی فوجی سربراہ اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو ان کے بقول ایک “خوبصورت بات” ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں اور ممکنہ معاملات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی قیادت ایران کی سیاسی صورتحال اور خطے کی حساسیت کو بہتر طور پر سمجھتی ہے، جس کے باعث مختلف سطحوں پر مدد حاصل رہی۔

بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے چین اور ایران کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ چین ایران کے تیل کا بڑا خریدار ہے، تاہم اس کے باوجود علاقائی معاملات میں اس نے بعض مواقع پر محتاط کردار ادا کیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ کے اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور وہ آئندہ مہینوں میں چین کا دورہ بھی کر سکتے ہیں، جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ کے دورۂ امریکہ کی بھی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی صدر کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں سفارتی سرگرمیاں تیزی اختیار کر رہی ہیں اور مختلف ممالک خطے میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔