ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

شرپسند کالعدم ایکشن کمیٹی کا آزاد جموں و کشمیر کے عوام کیخلاف مکروہ ایجنڈا کھل کر سامنے آ گیا

20 جون, 2026 10:30

راولاکوٹ: آزاد جموں و کشمیر میں مبینہ طور پر کالعدم قرار دی گئی ایک ایکشن کمیٹی کے خلاف سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، جن میں تشدد، اغوا اور شہریوں کو ہراساں کرنے کے دعوے شامل ہیں۔

مقامی ذرائع اور متاثرہ خاندان کے مطابق راولاکوٹ کے رہائشی اور پاک فوج کے ریٹائرڈ اہلکار نسیم کیانی کے بیٹے دلاور کیانی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ساتھ لوٹ مار بھی کی گئی۔

نسیم کیانی نے الزام عائد کیا ہے کہ علاقے میں سرگرم ایک کالعدم کمیٹی سے منسلک افراد نے ان کے بیٹے کو زبردستی اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سے دلاور کیانی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور خاندان کو مسلسل دھمکیاں اور ہراسانی کا سامنا ہے۔

متاثرہ خاندان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مغوی کی فوری بازیابی یقینی بنائی جائے اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اہلخانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے گھر کی نجی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی جا رہی ہیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

نسیم کیانی کے مطابق بعض عناصر خواتین اور بچوں کو بھی دباؤ کا نشانہ بنا کر تنظیمی سرگرمیوں میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

دوسری جانب حکومتی یا آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آسکی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔