ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

ہنزہ; پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نیکنام کریم پیپلزپارٹی میں شامل

20 جون, 2026 10:26

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نیکنام کریم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔

نیکنام کریم نے پارٹی وابستگی سے متعلق اپنا تصدیق نامہ الیکشن کمشنر کو پیش کیا۔ الیکشن کمشنر نے یہ دستاویز وصول کر لی، اب ان کی سیاسی وابستگی پیپلز پارٹی کے ساتھ باضابطہ طور پر جڑ گئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اور اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی (IPP) کو مخصوص نشستوں کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پارٹی کو مخصوص نشستوں کے حصول میں قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔

اسی دوران گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آئی پی پی کو مخصوص نشستیں نہ دی جائیں۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اس اپیل کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ برقرار رکھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔