ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کی نئی کوششیں، خصوصی مندوب اسٹیووٹکوف سوئٹزرلینڈ روانہ

20 جون, 2026 10:36

واشنگٹن: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیووٹکوف ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہے ہیں، جہاں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں دوبارہ شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سابق مشیر اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں، جہاں ممکنہ طور پر اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور ابتدائی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل برجنسٹاک میں طے شدہ امریکا ایران مذاکرات اچانک منسوخ کر دیے گئے تھے، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ بھی مؤخر کر دیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ابتدائی مذاکرات ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے حوالے سے ہونے تھے، تاہم پروگرام میں تبدیلی کی گئی۔

سوئس وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی تھی کہ جمعہ کے روز برجنسٹاک میں طے شدہ مذاکرات منعقد نہیں ہو سکے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کی نئی کوشش ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب خطے میں ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور مختلف سطحوں پر سفارتی چینلز دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوتے ہیں تو یہ ایران اور امریکہ کے درمیان براہِ راست کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں، تاہم ان کی کامیابی کا انحصار دونوں فریقین کے سیاسی مؤقف اور اعتماد سازی کے اقدامات پر ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔