ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

9 مئی کیس؛ یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا، شاہ محمود قریشی بری

20 جون, 2026 15:23

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سزائیں سنائی گئی ہیں جبکہ ایک رہنما کو بری کر دیا گیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔

فیصلے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔

یہ مقدمہ 9 مئی کے احتجاج کے دوران پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور جلانے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو اب سنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں متعدد سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔