ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کی پیشگوئی

20 جون, 2026 13:48

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد میں آئندہ دنوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، بھکر، لیہ اور میانوالی میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں جس سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی اور مردان میں بھی بارش متوقع ہے۔

بلوچستان میں بھی بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

دوسری جانب سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم بالائی سندھ میں کہیں کہیں جزوی ابر آلود صورتحال دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔