اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران اہم مذاکرات کا آغاز

21 جون, 2026 08:37

امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز ہونے جا رہا ہے۔

ایران کی پاسداران انقلاب کے اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کو ایک بار پھر بند کرنے کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں شروع ہو رہے ہیں۔

ان مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جا رہی ہے، جسے لیک لوزن سمٹ کا نام دیا گیا ہے اور اس مقام پر امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے جھنڈے لہرائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 60 روزہ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز میں کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

مذاکرات کی میزبانی امریکا کرے گا، جس میں مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ ایران کی جانب سے عباس عراقچی، باقر قالیباف اور اسماعیل بقائی شرکت کریں گے، جبکہ پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے۔

امریکا کی طرف سے نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف موجود ہوں گے جبکہ قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ قطر کے وزیر اعظم، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف پہلے ہی سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔