نیتن یاہو لبنان پر اپنے حملوں کے دفاع پر بضد، تنقید کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دے دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی فوج شہریوں کے تحفظ کے لیے اسرائیل سے زیادہ اقدامات نہیں کرتی، جبکہ امریکی ٹرمپ سمیت دنیا بھر سے اسرائیل پر تنقید جاری ہے۔
عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنقید کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے جارحانہ بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت اسرائیل کو سب سے زیادہ جھوٹے پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم جیت سچ اور اسرائیل کی ہی ہوگی۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد عالمی رہنما لبنان اور غزہ میں عام شہریوں کے بھاری جانی نقصان پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کا غزہ میں رہائشی عمارت پرحملہ، 4 فلسطینی شہید
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 4 ہزار 57 سے زائد لبنانی شہید اور 12 ہزار 121 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی بھی جاری ہے، جہاں اسرائیلی فوج نے اب تک 73 ہزار 18 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ایک لاکھ 73 ہزار 273 کو زخمی بھی کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











