اسرائیل کے معاہدے پر عمل کرنے تک امریکہ سے ایٹمی مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے، ایران

ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیل امن معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا، وہ امریکہ کے ساتھ 60 روزہ تکنیکی ایٹمی مذاکرات کو آگے نہیں بڑھائے گا۔
ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ جانے والا ایرانی وفد وہاں 60 روز پر محیط حتمی امن عمل کے تکنیکی مذاکرات شروع کرنے نہیں جا رہا۔
ایران کا مقصد صرف یہ باور کرانا ہے کہ جب تک اسرائیل مفاہمتی یادداشت پر عمل نہیں کرتا، ایران ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران سے مذاکرات میں توجہ جوہری مسائل اور لبنان میں جنگ بندی رکھی جائے گی، جے ڈی وینس
تہران کے مطابق یہ امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل سے اس معاہدے کی پاسداری کی ضمانت لے۔ اپنے سخت مؤقف کو ظاہر کرنے کے لیے ایران نے آبنائے ہرمز کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے جو معاہدے پر عملدرآمد تک بند رہے گی۔
ایران کا اصرار ہے کہ معاہدے کی پہلی شق یعنی لبنان میں جنگ بندی، آبنائے ہرمز، امریکی پابندیوں کے خاتمے اور بیرونِ ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی جیسے اہم نکات پر عمل کیے بغیر مذاکرات کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











