اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

حزب اللہ کی زیرِ زمین تنصیب پر قبضے کی اسرائیل کی دوسری کوشش بھی ناکام، مزید ایک فوجی ہلاک

21 جون, 2026 09:10

جنوبی لبنان کے علاقے کفر تبنیت میں حزب اللہ کے راکٹ اور ڈرون حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 13 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا، جب اسرائیلی فوجیوں کی ایک ٹیم علی طاہر ریج کے نیچے واقع حزب اللہ کی ایک بہت بڑی زیرِ زمین تنصیب پر قبضہ کرنے کی مہم میں مصروف تھی۔

حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے راکٹوں اور ڈرون کے اس اچانک حملے نے اسرائیلی پوزیشن کو بری طرح نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ 13 دیگر فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو لبنان پر اپنے حملوں کے دفاع پر بضد، تنقید کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دے دیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی زیرِ زمین مرکز پر قبضہ کرنے کی کوشش کے دوران گزشتہ روز بھی 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

حزب اللہ کی جانب سے اس علاقے میں شدید مزاحمت کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے اسرائیلی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔