اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

بلاول بھٹو کا امجد ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ

21 جون, 2026 09:30

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو ایکشن ہوگا، بلاول بھٹو

دوران گفتگو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انہیں گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

چیئرمین نے اَمجد ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان میں فوری طور پر حکومت سازی کے عمل کو آگے بڑھانے اور وہاں کے عوام کے آئینی و معاشی حقوق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔