لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 40 افراد ہلاک، 10 کو بچا لیا گیا

لیبیا کے ساحل کے قریب غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 40 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 10 کو بچا لیا گیا۔
غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی ایک اور کشتی لیبیا کے قریب سمندر میں ڈوب گئی ہے۔
اس بدقسمت کشتی پر 60 سے زائد تارکین وطن سوار تھے، جو یورپ کے سنہرے خواب دیکھ کر نکلے تھے۔ سمندر میں پیش آنے والے اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں 40 تارکین وطن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے معاہدے پر عمل کرنے تک امریکہ سے ایٹمی مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے، ایران
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا، جس کے دوران 10 تارکین وطن کو سمندر سے زندہ بچا لیا گیا۔
یہ تارکین وطن مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے 12 جون کو لیبیا کے ساحلی شہر تبروک سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔ لاپتہ ہونے والے دیگر مسافروں کی تلاش کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












