لبنان کے علاقوں مغربی بقاع اور صور پر اسرائیل کے ہولناک حملے، 7 افراد شہید

لبنان کے مغربی بقاع اور صور کے علاقوں میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔
لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے وزارتِ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے مغربی بقاع میں واقع قصبے سہمور کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔
اس وحشیانہ فضائی حملے کے نتیجے میں 5 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں، جن میں ایک بچہ، ایک خاتون اور دو معمر افراد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو لبنان پر اپنے حملوں کے دفاع پر بضد، تنقید کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دے دیا
اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے ضلع صور میں واقع راشدیہ کے علاقے پر بھی بمباری کی ہے، جہاں مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
بتایا گیا کہ صور میں مارے جانے والے دونوں شہریوں کا تعلق فلسطین سے تھا۔ ان حملوں میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












