اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

امریکہ وعدے پورے کرے ورنہ مشرقِ وسطیٰ سے توانائی کی سپلائی بند کر دیں گے، ایرانی عہدیدار

21 جون, 2026 13:04

محمد مخبر نے امریکہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو مشرقِ وسطیٰ سے توانائی کی سپلائی روک دی جائے گی۔

ایران کے رہبرِ اعلیٰ کے مشیر اور معاونِ خاص محمد مخبر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے واشنگٹن کو واضح پیغام دیا ہے کہ تہران اب صرف کاغذی معاہدوں کو قبول نہیں کرے گا، بلکہ امریکہ کو اپنے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے معاہدے پر عمل کرنے تک امریکہ سے ایٹمی مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے، ایران 

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام معیشت اور نفع نقصان کی زبان کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں، اس لیے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اگر یہ امن معاہدہ صرف کاغذ کی حد تک محدود رہا تو مشرقِ وسطیٰ سے دنیا کو جانے والی تیل اور گیس کی سپلائی بھی روک دی جائے گی۔

محمد مخبر نے زور دے کر کہا کہ ایرانی مذاکرات کار اس وقت تک مطمئن نہیں ہوں گے، جب تک تمام وعدوں کو پورا کر کے ایرانی قوم کے حقوق بحال نہیں کیے جاتے۔

انہوں نے موجودہ کشیدگی میں جاں بحق ہونے والے افراد کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایران اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔