ایران امریکہ مذاکرات، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود ہیں۔
پاکستانی قیادت وہاں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں شرکت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ وعدے پورے کرے ورنہ مشرقِ وسطیٰ سے توانائی کی سپلائی بند کر دیں گے، ایرانی عہدیدار
17 جون کو اس تاریخی یادداشت پر دستخط ہونے کے بعد یہ پہلا باضابطہ اجلاس ہے، جس میں پاکستان، ایران، قطر اور امریکہ کے اعلیٰ سطحی وفود شریک ہو رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایرانی، قطری، امریکی اور سوئس وفود سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس پورے بحران کے دوران ایک متوازن، اصولی اور تعمیری سفارتی کردار ادا کیا ہے اور امریکہ ایران مذاکرات کی میزبانی کر کے اس معاہدے کی راہ ہموار کی ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر خطے میں مکالمے، استحکام اور پائیدار امن کے فروغ کے عزم کو دہرایا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









