رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل انتقال کر گئے

Senior PPP Leader Passes Away
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے رکن نعیم احمد کھرل انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق نعیم احمد کھرل کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ پانچ ماہ سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان انکا انتقال ہو گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ ممتاز گراؤنڈ میں ادا کی گی۔ اس کے بعد انہیں ضلع خیرپور میں واقع آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے نعیم احمد کھرل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ایک مخلص، باوقار اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نعیم احمد کھرل نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی مسائل کو ترجیح دی اور پارٹی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










